مقتولہ نورمقدم کے اہلخانہ کا 22 ستمبر کو اسلام آباد پریس کلب کے باہر احتجاج کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

مقتولہ نورمقدم کے اہلخانہ کا 22 ستمبر کو اسلام آباد پریس کلب کے باہر احتجاج کا اعلان
مقتولہ نورمقدم کے اہلخانہ کا 22 ستمبر کو اسلام آباد پریس کلب کے باہر احتجاج کا اعلان

اسلام آباد: سابق پاکستانی سفارتکار شوکت مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کے خلاف اہل خانہ نے 22 ستمبر کو اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نور مقدم کی ہمشیرہ سارہ مقدم نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ “براہ کرم آئیں اور 22 ستمبر کو اسلام آباد پریس کلب کے باہر شام ساڑھے چار بجے اپنے تعاون سے ہمیں مشکور فرمائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ برائے مہربانی اپنی آواز ہمارے ساتھ بلند کریں تاکہ نور کو انصاف مل سکے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Justice for Noor (@justicefor_noor)

سارہ مقدم نے نور مقدم کے بہیمانہ قتل کے خلاف آواز اٹھانے پر دنیا بھر کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ زندگی کے اس المناک وقت سے گزرنے کی ہمت دینے کے لیے آپ کا شکریہ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا خاندان آپ سب کا مشکور رہے گا۔

سارہ مقدم نے نور مقدم کو خاندان کی روشنی سے تعبیر کیا ہے اور کہا ہے کہ روشنی ہم سے چھین لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے “نور نہ صرف میری بہن تھی بلکہ میری بہترین دوست بھی تھی۔ نور اندر اور باہر سے خوبصورت شخصیت کی مالک تھی۔ نور مقدم کے بغیر زندگی کا تصور کرنا بہت مشکل ہے۔

سارہ مقدم نے کہا ہے کہ ہم ایسے مزید واقعات میں ہونے سے روک سکتے ہیں۔ تاکہ مستقبل میں کوئی دوسرا خاندان اس مشکل سے نہ گزر سکے۔

واضح رہے کہ رواں برس 20 جولائی کو سابق سفارتکار کی بیٹی نور مقدم کو ظاہر جعفر نامی شخص نے قتل کرنے کے بعد تیز دھار سے سر تن سے جدا کردیا تھا۔ پولیس نے امریکی شہری ظاہر جعفر کو نور مقدم کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان منسوخ کردیا

Related Posts