پاکستان ہرطرح کے کاروبار،سیاحت اورکھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے،جنرل قمر جاویدباجوہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان ہرطرح کے کاروبار،سیاحت اورکھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے،جنرل قمر جاویدباجوہ
پاکستان ہرطرح کے کاروبار،سیاحت اورکھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے،جنرل قمر جاویدباجوہ

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی شراکت داروں کے ساتھ خطے میں فروغ امن کیلئے پرعزم ہے اور ہر طرح کے کھیلوں، سیاحت، اور کاروبار کیلئے محفوظ ملک ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان میں یونان کے سفیر آندریس پاپاستروو نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا،یونانی سفیرنے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سیکیورٹی، افغانستان کی صورتحال اورمختلف شعبوں میں باہمی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان عالمی شراکت داروں کیساتھ خطے میں فروغ امن کیلئے پرعزم ہے۔

افغان عوام کے بہتر مستقبل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہرطرح کی سیاحت، کاروبار اور کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے۔انہوں نے کہاکہ ہرشعبے میں باہمی تعاون کے فروغ کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کا ائیر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ، پی اے ایف کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا

یونانی سفیرنے کورونا کے کنٹرول کیلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف کی، انہوں نے افغانستان کیلئے پاکستان کے کردار اور غیرملکی عملے کے انخلاء میں پاکستان کے تعاون کو بھی سراہا۔

Related Posts