اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کی منسوخی سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا، دونوں بورڈز کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے وکلاء سے مشورہ کریں گے۔
ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کیخلاف ایک مخصوص بین الاقوامی لابی مصروف عمل ہے لیکن ہمیں جھکانے کی خواہش رکھنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے یہ غلط فہمی جلد دور کر لیں۔
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کےدوروں کی منسوخی سے PTV کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا دونوں بورڈز کے خلاف قانونی کاروائ کیلئے وکلاء سےمشورہ کریںنگے، پاکستان کیخلاف ایک مخصوص بین القوامی لابی مصروف عمل ہے لیکن ہمیں جھکانے کی خواہش رکھنےوالے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے یہ غلط فہمی جلد دور کر لیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 21, 2021
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نیوزی لینڈ نے ون ڈے میچ شروع ہونے سے کچھ لمحات پہلے سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بناتے ہوئے سیریز کی منسوخی کا اچانک اعلان کیا تھا۔
اب انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی سیکیورٹی خدشات کا بہانہ کرتے ہوئے اپنی مینز اور ویمنز ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔جبکہ پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے دونوں ٹیموں کی جانب سے سیریز کی منسوخی پر مایوسی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: ہم نے افغانستان سے نکلنے میں گوروں کی مدد کی اس وقت ان کو کوئی مسئلہ نہیں تھا، شعیب اختر
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








