نیوزی لینڈ کے جانے بعد واضح ہوگیا تھا انگلینڈ کی ٹیم بھی نہیں آئے گی، شیخ رشید

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی، شیخ رشید
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی، شیخ رشید

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کرکٹ کو دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ بنادیا گیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ خوابوں کی دنیا میں نہیں رہنا چاہیئے، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے جانے بعد واضح ہوگیا تھا انگلینڈ کی ٹیم بھی نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کو ایسا بنا دیا گیا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔اس سے قبل گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا تھا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کو تھریٹ الرٹ کا بتانے والے 5 ممالک اس وقت کہاں تھے جب سیکیورٹی ماہرین دورہ کررہے تھے۔

انہوں نے کہا تھا کہ 4 دن سے ٹیم پریکٹس کر رہی تھی، اتنی نیوزی لینڈ کے پاس فورسز نہیں ہیں جتنی انہیں سیکیورٹی دی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ ماریں، ایک دن آئے گا جب ساری ٹیمیں پاکستان میں کھیلنے آئیں گی۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کے پاس اتنی فورسز نہیں جتنی انہیں سیکورٹی دی تھی، شیخ رشید

Related Posts