پیٹرول کے بعد بجلی بھی 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی (سی سی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی 2 روپے 7 پیسے مہنگی کرنے کی سمری بھجوائی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سی سی پی اے نے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے اضافے کی سمری بھجوائی ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جارہا ہے۔

سمری کی منظوری کی صورت میں صارفین پر25 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔سی پی پی اے کے سمری میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 15 ارب یونٹ بجلی کی لاگت 106 ارب روپے رہی جب کہ 20 پیسے فی یونٹ لائن لاسز کی نذرہوگئے۔

حکومت نے گزشتہ ماہ ڈیزل پرتاریخ کی مہنگی ترین بجلی پیدا کی، ڈیزل پر22 روپے 62 پیسے فی یونٹ جب کہ فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 18 روپے 24 پیسے فی یونٹ رہی۔ اسی طرح ایل این جی پربھی 13 روپے 44 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

مزید پڑھیں: وفاق کے بعد سندھ حکومت کا بھی کراچی کیلئے 50 نئی بسیں فراہم کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب واضح رہے رواں ماہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔ اور اب بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔

Related Posts