پاکستان نے ازبکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے معاہدے پر دستخط کر دیئے

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان نے ازبکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے معاہدے پر دستخط کردئیے
پاکستان نے ازبکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے معاہدے پر دستخط کردئیے

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ فیڈریشن آف ازبکستان نے ازبکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔  

معاہدے کے تحت پی سی بی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں دو ہائی پرفارمنس کیمپس کا انعقاد کرے گا، جہاں ازبکستان کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو تکنیکی، ذہنی اور ٹیکٹیکل معاونت فراہم کی جائے گی۔

اس ضمن میں پی سی بی اپنے اسٹاف کو بھی ازبکستان بھیجے گا، جو وہاں کیوریٹرز اور گراؤنڈز مین سمیت مختلف لیول کے کوچنگ کورسز بھی کروائیں گے۔

معاہدے کے تحت پی سی بی کرکٹ فیڈریشن آف ازبکستان کو اینٹی ڈوپنگ، اینٹی کرپشن اور دیگر کوڈ آف کنڈکٹ سے متعلق بریفنگ بھی فراہم کرے گا۔

علاوہ ازیں، پی سی بی ازبکستان کی ٹیم کے پاکستان ڈومیسٹک سیزن میں شرکت سے متعلق آپشن پر بھی غور کرے گا۔

Related Posts