یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک بار پھر مختلف اشیاء مہنگی کردی گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد:مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک بار پھر مختلف برانڈز کی اشیاء مہنگی کر دی گئیں۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی طرف سے مختلف برانڈز کی کئی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کپڑے دھونے والے صابن کی سویوں کی فی کلو قیمت میں 22 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

نہانے والے صابن کی قیمت 10 روپے تک بڑھادی گئی۔ٹشو ٹوائلٹ رول کی قیمت میں 3 روپے،کچن ٹشو رول کی قیمت 4 روپے جبکہ ٹشو پیپر کے ڈبے کی قیمت میں 13 روپے تک اضافہ کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 550 ملی لیٹر ٹوائلٹ کلینر کی قیمت میں 7 روپے تک اضافہ، 500 ملی لیٹر گلاس کلینر کی قیمت 12 روپے، ایک لیٹر فینائل کی بوتل میں 6 روپے اور 200 گرام کھانے کی کریم کی قیمت میں 10 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی وی ایم اے کے چیئرمین کا گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں فوری کمی کا اعلان

یوٹیلٹی اسٹورز حکام کے مطابق مختلف برانڈز نے قیمتوں میں اضافہ کیا ہے اور جس نرخ پر خریداری کی جاتی ہے، اسی حساب سے ان کی قیمت مقرر کی جاتی ہے۔حکام کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز نے اپنے کسی برانڈ کی قیمت نہیں بڑھائی ہے۔

Related Posts