کراچی: پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے) کے چیئرمین شیخ عبدالوحید نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں فوری کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
ملک بھر میں گھی اور کوکنگ آئل بنانے والی صنعتوں کو قیمتوں میں فوری کمی کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں جس سے عوام کو خاطر خواہ ریلیف ملے گا۔
سال رواں کے دوران عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کی وجہ سے پاکستان میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت تین سو سے ساڑھے تین سو روپے کلو تک ہونے سے عوام پر بوجھ بڑھا جنھیں ریلیف دینے کے لئے پی وی ایم اے کے چیئرمین شیخ عبدالوحیدنے وزیر اعظم عمران خان کو خطوط ارسال کئے اور وزیر خزانہ شوکت ترین اور وزیر صنعت خسرو بختار سمیت اعلیٰ حکام سے متعدد ملاقاتیں کیں۔
انھیں قائل کیا کہ ٹیکسوں میں معمولی کمی سے عوام کو ریلیف دیا جا سکتا ہے جس سے ملکی خزانے پر بھی کوئی خاص بوجھ نہیں پڑے گا۔ ان کی کوششوں کی نتیجہ میں حکومت نے اس صنعت پر عائد تین فیصد فردرسیلزٹیکس ختم کر دیا۔ جبکہ ایف بی آر نے اس سلسلہ میں باقائدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے جو فوری طورپر نافذ العمل ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں: اٹک پٹرولیم لمیٹڈ کے خالص منافع میں نو ماہ کے دوران 321 فیصد اضافہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








