عمر اکمل ٹک ٹاک ویڈیو وائرل کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

عمر اکمل کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے
عمر اکمل کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے

کراچی: پاکستانی کرکٹر اور مایہ ناز بلے باز عمر اکمل کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد ملے جلے رد عمل کا سامنا رہا، جبکہ زیادہ تر دیکھنے والوں نے عمر اکمل پر تنقید کی۔

کامران اکمل کے چھوٹے بھائی عمر اکمل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک خاتون کے ساتھ بھارتی گانے پر لپ سنگ کرتے پر فارم کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کا چہرہ نظر نہیں آرہا،متعدد صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ عمر اکمل کی ٹک ٹاک ویڈیو ہے۔

صارفین عمر اکمل کی اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں،عمر اکمل کی ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی ہے، ٹوئٹر پر موجود ایک صارف نے لکھا کرکٹ میں چانس نہیں بن رہا تو لڑکے نے ٹک ٹاک بنانی شروع کردی۔

کچھ صارفین کی جانب سے عمر اکمل کو داد دی گئی، تو کسی نے مزاقاً کہا ہاتھ پکڑنا اسکرپٹ میں نہیں تھا۔ سامعہ رانا نامی ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا بہت ٹیلنٹ ہے ہماری ٹیم میں۔

ظفر نامی ٹوئٹڑ ہینڈل سے لکھا گیا عمر اکمل ہر چیز سے آزاد ہیں میرا مطلب ہے وہ جانتے ہیں کرکٹ ان کے لیے نہیں ہے لہذا اب وہ ”ٹولی ووڈ“ کے آڈیشنز کی تیاری کررہے ہیں۔قرۃ العین نامی صارف نے لکھا مجھے لگتا ہے عمر اکمل ایک کرکٹر سے زیادہ مووی اسٹار بننا پسند کریں گے۔

Related Posts