وہ کہتے ہیں ناکہ گڑ کھانے والے کو گڑ مل جاتا ہے، اسی طرح سے لذیز کھانوں کی تلاش میں گھر سے نکلنے والوں کو بھی لذت سے بھرپور کھانے مل ہی جاتے ہیں۔ ویسے بھی کراچی کے شہری لذیز پکوانوں کے دلدادہ ہوتے ہیں۔ لذت سے بھرپور کھانے کا کوئی خاص وقت نہیں ہوتا بس ہلکی سے بھوک کی ضرورت ہوتی ہے۔
نت نئی جگہوں اور نت نئے کھانے کھانے والوں کا تجربہ بتاتا ہے کہ بہت سی ایسی آئٹمز ہوتی ہیں جو مہنگے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس پر نہیں ملتی ہیں بلکہ عام فاسٹ فوڈ کی شاپس پر دستیاب ہوتی ہیں بس انہیں ذرا تلاش کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
آج ایم ایم نیوز کے نامہ نگار اپنے ناظرین کو لے کر جارہے ہیں کھارادر میں ، جہاں کا لاوا پیزا اپنی ریسپی اور ذائقے میں اپنی مثال آپ ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے ایم ایم نیوز نے شاہ فیصل کالونی میں بہاری کباب ہاؤس کا دورہ کیا تھا اور اس سے قبل ہم نے شاہ فیصل کالونی کی چٹخارے دار چاٹ سے اپنے ناظرین کو متعارف کروایا تھا۔

لاوا پیزا کی ریسپی کیا ہے اور یہ کس طریقے سے بنتا ہے آئیے بات کرتے ہیں لاوا پیزا تیار کرنے والے مالک دکان سے۔ ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مالک دکان کا کہنا تھا کہ “لاوا پیزا ڈبل ڈو سےتیار کیا جاتا ہے، اور یہ فل چیزی ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں ڈیجیٹیبلز ڈلتی ہیں ، چکن ڈلتا ہے، بہت زیادہ مقدار میں چیز ڈالی جاتی ہے۔ ذائقے کو بڑھانے کے لیے سوسز کا استعمال کیا جاتا ہے۔ موزیلا چیز ڈلتی ہے اور چٹا چیز ڈلتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اپنی ڈس کو منفرد بنانے کے لیے ہم اپنے تیار کردہ مصالحے لاوا پیزا کی تیاری میں استعمال کرتے ہیں۔ قیمت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایک لاوا پیزا کی قیمت چار سو روپے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاوا پیزا تو کوئی بھی بنا سکتا ہے مگر جو چیز ہمارے لاوا پیزا کو منفرد بناتی ہے وہ ہمارے اپنے تیار کردہ مصالحے ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








