سوشل میڈیا پر اپنی متنازعہ پسٹوں کی وجہ سے ہمیشہ تنقید کی زد میں رہنے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ نے شادی کی تصدیق کردی ہے۔ معروف ٹک ٹاکر نے کچھ روز قبل اپنی ایک پوسٹ میں شادی کرنے سے متلق دعویٰ کیا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ٹک ٹاکر حریم شاہ اور بلال شاہ ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو ایک کمرے میں شوٹ کی گئی ہے۔
ویڈیو میں بلال شاہ کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ انتہائی انہماک سے موبائل فون میں مگن ہیں۔ اس پر حریم شاہ نے انہیں آگاہ کرتی ہیں کہ ویڈیو بن رہی ہے۔
ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے شوہر سے سوال کرتی ہیں کہ کیا ان کی شادی ہوچکی ہے ،جس کے جواب میں بلال شاہ نے تصدیق کرتے ہوئے شادی کرنے کا اعتراف کرلیا۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اداکارہ حریم شاہ کی ایک شخص کے ساتھ تصویر وائرل ہوئی تھی ، تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حریم شاہ نے اُس شخص کے کندھے پر سر رکھا ہوا ہے اور وہ بہت خوش نظر آرہی ہیں۔
ٹک ٹاکر کی جانب سے ٹک ٹاک کی بنائی گئی ویڈیو کو انسٹا گرام پر شیئر کیا گیا جس میں وہ ساتھ موجود شخص کے ساتھ شرارتیں کرتی دکھائی دیتی ہیں جبکہ بیک گراؤنڈ میں بھارتی گانا بھی چل رہا ہے۔
حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’میری زندگی۔‘
یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت نے موٹر ویز پر سفر کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دے دی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








