بلیک واٹر کا استعمال ، شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر

تازہ ترین

تازہ ترین

بلیک واٹر کا استعمال ، شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر
بلیک واٹر کا استعمال ، شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر

بالی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان بلیک واٹر استعمال کرنے کی وجہ آج کل سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گوری خان کی ایک ویڈیو وائرل وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گوری خان ممبئی میں قائم اپنے اسٹوڈیو سے باہر آرہی ہیں تو انہوں نے ہاتھ میں “بلیک واٹر بوتل” کو تھام رکھا ہے۔

بلیک واٹر بوتل کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے کنگ خان کی اہلیہ گوری خان کو آڑھے ہاتھوں لے لیا ہے ۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے اپنی پوسٹ میں تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ہم نے انہیں کبھی عام پانی کی بوتل اٹھاتے نہیں دیکھا لیکن جب سے یہ بلیک واٹر آیا ہے یہ لوگ ہاتھوں میں بوتل لیے ہی نظر آتے ہیں۔‘

بلیک واٹر بلیک الکلائن واٹر ہائیڈریٹڈ پانی ہے جس میں 70 سے زیادہ اقسام کے معدنیات پائے جاتے ہیں۔ کمپنی نے بلیک واٹر کے بے شمار فوائد گنوائے ہیں۔

آج کل متعدد نامور شخصیات صحت مند رہنے کے لیے بلیک واٹر کو استعمال کررہی ہیں۔

انٹر نیٹ پر موجود معلومات کے مطابق بلیک واٹر 3 سے 4 ہزار فی لیٹر میں فروخت کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ ملائیکہ اروڑا کی گزشتہ ماہ ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ہاتھ میں بلیک واٹر کی بوتل لیے ایک یوگا سینٹر سے باہر آرہی تھیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو بھی بلیک واٹر استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بلال شاہ نے ٹک ٹاکر حریم شاہ سے شادی کی تصدیق کردی

Related Posts