چیئرمین پی سی بی نے پی ایس ایل کی فرنچائزز کو نئے فنانشل ماڈل کی پیشکش کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

چیئرمین پی سی بی نے پی ایس ایل کی فرنچائزز کو نئے فنانشل ماڈل کی پیشکش کردی
چیئرمین پی سی بی نے پی ایس ایل کی فرنچائزز کو نئے فنانشل ماڈل کی پیشکش کردی

لاہور: رمیز راجہ نے نے پی ایس ایل کی فرنچائزز کو نئے فنانشل ماڈل کی پیشکش کردی ہے۔ پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کا اجلاس 27 ستمبر بروز پیر کو چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

پاکستان میں کرکٹ کے فروغ میں اپنا اہم کردار ادا کرنے پر پی سی بی نے چھ فرنچائزز کی معاونت  کرنے کے لیے  انہیں مندرجہ ذیل پیشکش کی ہیں:

(1) ایچ بی ایل پی ایس ایل 5 اور 6 کے لیے انہیں کوویڈ 19 ریلیف دینا

(2) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن سے 20ویں ایڈیشن تک سینٹرل پول آف ریونیو میں ان کے شیئر میں اضافہ کرنا

(3) ڈالر کا ریٹ مقرر کرنا

رمیز راجہ، چیئرمین پی سی بی:

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے قانونی اور کنٹریکٹ کے تقاضوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے فرنچائزز کو ایک نئے فنانشل ماڈل کی پیشکش کی ہے، جس کا مقصد صرف فرنچائز کے خدشات دور کرکے ان کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔

پی سی بی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ فرنچائزز ایچ بی ایل پی ایس ایل کے برانڈ کو مستحکم کرنے کے لیے اس پیشکش کو قبول کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں : راولپنڈی: یتیم لڑکی پر سگے ماموں کا تشدد، پولیس نے گھریلو معاملہ قرار دے دیا

Related Posts