عمر شریف علاج کیلئے امریکا روانہ، قوم سے دعاؤں کی اپیل

تازہ ترین

تازہ ترین

Umer Sharif leaves for US in air ambulance

کراچی: پاکستان کے معروف کامیڈین عمر شریف ایئر ایمبولینس کے ذریعے علاج کیلئے امریکا روانہ ہوگئے، اہل خانہ نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کردی ہے۔

عمر شریف کو لینے کیلئے ایئر ایمبولینس گزشتہ روز کراچی پہنچی تھی تاہم عمر شریف کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے ان کو سی سی یو منتقل کردیا گیا تھا جبکہ آج ان کو امریکا روانہ کردیا گیا ہے۔

اداکار کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عمر شریف کی حالات انتہائی ناساز ہے، قوم دعا کرے کہ وہ خیر عافیت سے امریکا پہنچ جائیں اور مکمل صحت یاب ہوکر وطن واپس آئیں۔

مزید پڑھیں:ڈاکٹر طارق شہاب کا عمر شریف کے علاج کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا

واضح رہے کہ امریکا میں موجود پاکستانی امریکن ڈاکٹر طارق شہاب کا کہنا ہے کہ عمر شریف کے پہنچتے ہی علاج شروع ہو جائے گاتاہم عمر شریف کو مکمل صحت یاب ہونے میں تھوڑا وقت لگے گا۔

عمر شریف کے بیٹے جواد نے والد کی صحت یابی کے لیے دعائیں اور علاج کے اقدامات کرنے پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر شکایتوں میں بھی مبتلا ہیں جبکہ ان کی یادداشت بھی کمزور ہو گئی ہے۔

گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر ان کی تشویش ناک حالت کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں۔

Related Posts