کراچی: پاکستان کے معروف کامیڈین عمر شریف ایئر ایمبولینس کے ذریعے علاج کیلئے امریکا روانہ ہوگئے، اہل خانہ نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کردی ہے۔
عمر شریف کو لینے کیلئے ایئر ایمبولینس گزشتہ روز کراچی پہنچی تھی تاہم عمر شریف کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے ان کو سی سی یو منتقل کردیا گیا تھا جبکہ آج ان کو امریکا روانہ کردیا گیا ہے۔
اداکار کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عمر شریف کی حالات انتہائی ناساز ہے، قوم دعا کرے کہ وہ خیر عافیت سے امریکا پہنچ جائیں اور مکمل صحت یاب ہوکر وطن واپس آئیں۔
مزید پڑھیں:ڈاکٹر طارق شہاب کا عمر شریف کے علاج کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








