لندن:برطانیہ میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن طویل علالت کے باعث لندن میں انتقال کرگئے، سابق صدر آصف علی زرداری نے واجد شمس الحسن کے انتقال کو بڑا نقصان قرار دیدیا۔
واجد شمس الحسن 2008 میں پاکستان پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر رہے ہیں، مرحوم لندن میں زیر علاج تاہم آج انتقال کرگئے۔
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ واجد شمس الحسن بھٹو خاندان کے عظیم دوست اور ساتھی تھے۔سابق صدر نے کہا ہے کہ واجد شمس الحسن کی صحافت اور ملک کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔