کراچی میں بارش کاامکان، پولیس کو الرٹ رہنے کا حکم

تازہ ترین

تازہ ترین

police ordered to alert during rain in Karachi

کراچی:شہر میں طوفانی بارش اور سیلاب کے خدشات پر پولیس کو بھی الرٹ کردیا گیا، پولیس چیف نے فیلڈ کمانڈرز کواپنے علاقوں میں موجود رہنے کا حکم دیدیا۔

کراچی میں محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ شدید بارشوں کی پیش پیشگوئی کے بعد شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ پولیس چیف کی ہدایت پرشہر میں بارشوں کے دوران تمام فیلڈ کمانڈرز اپنے علاقوں میں موجود رہیں گے۔

شہر میں تعینات تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور ٹریفک کے ایس اوز اپنے اسٹاف کے ہمراہ سڑکوں پر موجود رہیںگے۔

اسپیشل سیکورٹی یونٹ کا رین ایمرجنسی یونٹ بھی اربن فلڈنگ کی صورت حال سے نبرد آزما ہونے اور عوام کی مدد کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

گشت پر مامور پولیس کی گاڑیوں کو ضروری اوزار، ٹیوب اور بارش میں پھنسی گاڑیوں کو نکالنے میں استعمال ہونے والے آلات/اشیاء سے لیس کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ میں طوفانی بارش وسیلاب کا خدشہ، حکومت نے ایمرجنسی نافذ کردی

پولیس کو شہری انتظامیہ کیساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں تاکہ برقت عوام کی مدد کو یقینی بنایا جاسکے۔

پولیس حکام نے عوام سے گزارش کی ہے کہ بجلی کی تاروں، کھمبوں، درختوں اور سائن بورڈز سے دور رہیں۔

عوام کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مددگار 15 پر فوری رابطہ کریں۔کراچی پولیس تمام میسر وسائل کو بروئے کار لا کر عوام کے تحفظ اور خدمت کو یقینی بنا رہی ہے۔

Related Posts