کراچی:شہر میں طوفانی بارش اور سیلاب کے خدشات پر پولیس کو بھی الرٹ کردیا گیا، پولیس چیف نے فیلڈ کمانڈرز کواپنے علاقوں میں موجود رہنے کا حکم دیدیا۔
کراچی میں محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ شدید بارشوں کی پیش پیشگوئی کے بعد شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ پولیس چیف کی ہدایت پرشہر میں بارشوں کے دوران تمام فیلڈ کمانڈرز اپنے علاقوں میں موجود رہیں گے۔
شہر میں تعینات تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور ٹریفک کے ایس اوز اپنے اسٹاف کے ہمراہ سڑکوں پر موجود رہیںگے۔
اسپیشل سیکورٹی یونٹ کا رین ایمرجنسی یونٹ بھی اربن فلڈنگ کی صورت حال سے نبرد آزما ہونے اور عوام کی مدد کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
گشت پر مامور پولیس کی گاڑیوں کو ضروری اوزار، ٹیوب اور بارش میں پھنسی گاڑیوں کو نکالنے میں استعمال ہونے والے آلات/اشیاء سے لیس کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:سندھ میں طوفانی بارش وسیلاب کا خدشہ، حکومت نے ایمرجنسی نافذ کردی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








