عدالت کا لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی آنکھوں کا علاج کرانے کا حکم

تازہ ترین

تازہ ترین

عدالت کا لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی آنکھوں کا علاج کرانے کا حکم
عدالت کا لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی آنکھوں کا علاج کرانے کا حکم

کراچی: عدالت نے پولیس کو لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی آنکھوں کا علاج کرانے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کی صحت کا خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو جیل میں حراست کے دوران طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے دی گئی درخواست کی سماعت کی گئی۔ وکیلِ صفائی نے عدالت کو عزیر بلوچ کی طبی صورتحال سے آگاہ کیا۔

عابد زمان ایڈووکیٹ نے انسدادِ دہشت گردی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عزیر بلوچ کی نظر بے حد کمزور ہے۔ آنکھوں میں درد اور کمزوری کے باعث انفیکشن کے خدشات لاحق ہیں جس پر عدالت نے ملزم کے حق میں حکم جاری کیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا کہ عزیر بلوچ کی آنکھوں کا علاج کرایا جائے اور 7 اکتوبر تک لیاری گینگ وار کے سرغنہ کی میڈیکل رپورٹ کے علاوہ طبی سہولیات سے متعلق رپورٹ بھی بھی معزز جج کو پیش کی جائے۔

قبل ازیں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو 11 مقدمات میں ناقص تفتیش اور عدم ثبوت کی بنیاد پر بری قرار دے دیا گیا جن میں قتل اور دہشت گردی سمیت مختلف دیگر سنگین الزامات کے تحت 61 مقدمات کا اندراج عمل میں لایا جاچکا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کیا پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ جیل میں انتقال کر گئے؟

Related Posts