پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہورومعروف گلوکار بلال سعید نے اپنا نیا پنجابی گیت مٹی دا کھڈونا دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب پر ریلیز کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلال سعید مٹی دا کھڈونا کے گلوکار ہی نہیں بلکہ شاعر اور موسیقار بھی ہیں جبکہ گیت کی ویڈیو کیلئے ہدایتکاری عدنان قاضی نے کی ہے جس میں منزہ راجپوت اور بلال سعید دونوں نے اداکاری کی۔
بلال سعید کی پروڈکشن کمپنی ون ٹو ریکارڈز کے بینر تلے نئے پنجابی گیت کی ویڈیو کو یو ٹیوب پر ریلیز کیا گیا۔ بظاہر پنجابی کے بولوں پر مشتمل گیت میں جدید طرز کے بصری و صوتی اثرات کا استعمال کیا گیا ہے جسے یو ٹیوب صارفین نے بہت پسند کیا۔
یو ٹیوب پر گزشتہ روز جاری کی گئی ویڈیوز کو 1 روز میں 14 لاکھ 50 ہزار سے زائد سوشل میڈیا صارفین نے دیکھ لیا جن میں سے 25 ہزار افراد نے بلال سعید کے پنجابی گیت کو پسندیدگی کی سند عطا کردی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بلال سعید وہ واحد گلوکار ہیں جو اپنے گیت کیلئے کسی شاعر، کمپوزر یا کسی دوسرے فنکار کی خدمات کے محتاج نہیں۔ انہوں نے گیت کیلئے اپنے بالوں کو رنگ لیا اور آنے والے دنوں میں ہیئر کلر مہنگا ہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: صبا قمر اور بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں









