نجی چینلز پی ٹی وی کی فیڈ استعمال کرنے کے پیسے دیں گے، فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

جی نجی چینلز پی ٹی وی کی فیڈ استعمال کریں گے پیسے دیں گے، فواد چوہدری
جی نجی چینلز پی ٹی وی کی فیڈ استعمال کریں گے پیسے دیں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئندہ سے وہ تمام نجی ٹی وی چینلز جو پارلیمنٹ کی کوریج کے لیے پی ٹی وی کی فیڈ استعمال کریں گے انہیں پی ٹی وی ادائیگی کرنی ہو گی۔

سینیٹر فیصل جاوید کی سربراہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پر اطلاعات و نشریات کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ حکومت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ کی فیڈ استعمال کرنے والے نجی ٹی وی چینلز سے پیسے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اب تمام نجی ٹی وی چینلز پی ٹی وی کو پیسے دیں گے کیونکہ نجی چینلز براڈکاسٹ سے پیسے لے رہے ہیں لیکن ہمیں نہیں دے رہے۔

چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ جب نجی ٹی وی چینلز کو پارلیمنٹ میں آنے کی اجازت ہی نہیں تو وی کوریج کیسے کریں گے؟

سینیٹر فیصل جاوید کو جواب دیتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی پارلیمنٹ کو کمرشل وینچر کی طرف چلانا چاہتے ہیں۔ تاہم نجی چینلز کو اجازت دینا میرا اختیار نہیں۔

سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ اگر ریاست کا چینل تقاریر بھی نہیں دکھا سکتا تو پھر کیا ہے؟

چیئر مین کمیٹی نے کہا کہ کل رات کو بھی چینلز پر فیک نیوز چلتی رہی۔ اس پر فواد چودھری نے کہا کہ ہمیں فیک نیوز کے حوالے سے کافی مسائل کا سامنا ہے۔ پوری دنیا اس حوالے سے رولز لارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مادر وطن کے لیے جان کی قربانی سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں، آرمی چیف

Related Posts