مادر وطن کے لیے جان کی قربانی سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں، آرمی چیف

تازہ ترین

تازہ ترین

ہمیں دفاعی خودمختاری کے حوالے سے حاصل کامیابیوں پر فخر ہے، آرمی چیف
ہمیں دفاعی خودمختاری کے حوالے سے حاصل کامیابیوں پر فخر ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہنا ہے کہ مادر وطن کے لیے جان کی قربانی سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں ہے۔ جوانوں اور افسروں کی قربانیوں سے ملک میں امن و استحکام آیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان خیالات کا اظہار آرمی چیف نے جی ایچ کیو میں فوجی جوانوں کو اعزازات دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمارے اصل ہیرو ہمارے فوجی جوان اور افسران ہیں۔ ہمارے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مختلف آپریشنز کے دوران بہادری پر جوانوں کو اعزازات سے نوازا ہے۔ 47 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری سے نوازا ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق 6 افسران ، 7 جی سی اور 12 فوجی جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ شہداء کے میڈلز ان کے اہل خانہ نے وصول کیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں بڑی تعداد میں فوجی جوانوں اور افسران کے اہلخانہ نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں، آئی ایس پی آر

Related Posts