پنڈورا پیپرز سمیت 7نکاتی ایجنڈے پر غور کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

پنڈورا پیپرز سمیت 7نکاتی ایجنڈے پر غور کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
پنڈورا پیپرز سمیت 7نکاتی ایجنڈے پر غور کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں پنڈورا پیپرز کے علاوہ 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں ملکی و سیاسی اہمیت کے حامل 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال، پنڈورا پیپرز میں شامل پاکستانی شخصیات اور کمپنیاں زیر غور آئیں گی۔

پنڈورا پیپرز میں شامل افراد کے خلاف کارروائی پر غور کیا جائے گا۔ کابینہ اراکین سے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کی تقرری سے متعلق مشاورت بھی کی جائے گی۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران وزارتِ داخلہ کی جانب سے پیش کی گئی سمری پر عید میلاد النبی ﷺ کے موقعے پر قیدیوں کی سزاؤں میں تخفیف کی منظوری دی جائے گی۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ نے چھوٹے جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی تجویز کی ہے اور غالب امکان یہ ہے کہ منظوری مل جائے گی۔

کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں اور ادویات کے ٹی وی، ریڈیو اور اخبارات میں اشتہارات کی منظوری بھی وفاقی کابینہ اجلاس کے 7 نکاتی ایجنڈے میں شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی 69ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

Related Posts