رواں برس ائیر لائنز کو 88 کھرب سے زائد خسارہ ہوگا۔آئی اے ٹی اے

تازہ ترین

تازہ ترین

رواں برس ائیر لائنز کو 88 کھرب سے زائد خسارہ ہوگا۔آئی اے ٹی اے
رواں برس ائیر لائنز کو 88 کھرب سے زائد خسارہ ہوگا۔آئی اے ٹی اے

کینیڈا: انٹرنیشنل ائیر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) نے کہا ہے کہ رواں برس ائیر لائنز کو 88 کھرب سے زائد خسارہ ہوگا جس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کیسز کے باعث دنیا بھر میں لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والی صنعتوں میں ہوا بازی کی صنعت بھی شامل ہے جس کے خسارے میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اضافہ ہورہا ہے، تاہم مختلف ممالک نے پابندیاں ہٹانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

رواں برس اپریل میں تخمینہ لگایا گیا کہ ہوا بازی کی صنعت کو 47 اعشاریہ 7 ارب ڈالر کا نقصان ہوگا تاہم تازہ ترین تخمینے کے مطابق خسارہ 51 اعشاریہ 8 ارب ڈالر ہوگا جو پاکستانی کرنسی میں کم و بیش 88 کھرب 64 ارب بنتا ہے جس میں مزید اضافہ ہوگا۔

بین الاقوامی ہوا بازی کی صنعت پر مالی کارکردگی سے متعلق تازہ ترین نقطۂ نظر میں آئی اے ٹی اے کا کہنا ہے کہ 2022 میں ہوا بازی کی صنعت کو خسارہ 11 اعشاریہ 6 ارب ڈالر تک کم ہوسکتا ہے جس کا دارومدار کورونا کیسز اور پابندیوں پر ہے۔

دنیا بھر میں سفری پابندیوں کے باعث 2020 میں نقصانات کا تخمینہ 126 اعشاریہ 4 ارب ڈالر لگایا گیا تھا جو 137 اعشاریہ 7 ارب ڈالر تک جا پہنچا۔ آئی اے ٹی اے کا کہنا ہے کہ 2 سال میں بین الاقوامی صنعت کو 201 ارب ڈالر تک خسارہ ہوسکتا ہے۔

آئندہ برس آئی اے ٹی اے کے تخمینے کے مطابق دنیا بھر کی ائیر لائنز سے مختلف ممالک میں فضائی سفر کرنے والوں کی تعداد 3 اعشاریہ 4 ارب ہوسکتی ہے جو رواں برس کے تخمینے 2.3ارب سے زائد ہوگی۔ 2019 میں یہ تخمینہ 4.5ارب رہا۔

ڈی جی، آئی اے ٹی اے جنرل ولی والش کا کہنا ہے کہ کورونا بحران کے باعث ائیر لائنز کی صنعت مشکل حالات سے دوچار ہے۔ ائیر لائنز کے اخراجات میں ڈرامائی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ فضائی سفر کے تقاضوں کے مطابق صنعت میں بھی تبدیلیاں آرہی ہیں۔

جنرل ولی والش کے بیان کے مطابق بین الاقوامی ہوا بازی کی صنعت کو رواں برس 52 ارب ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے جو آئندہ برس 12 ارب تک کم ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا کورونا بحران کے سب سے مشکل دور سے گزر چکی تاہم سنگین مسائل ختم نہیں ہوئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس میں آسانی سے مثبت نتائج حاصل ہونگے،عتیق میر

Related Posts