وزیر اعظم عمران خان کے مشیرِقومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے حقوق محفوظ نہیں، عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ بھارت میں اقلیت سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔ ہمارے ہمسایہ ملک میں جو کچھ ہورہا ہے، عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہئے۔
پاک چین دوستی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مشیرِ قومی سلامتی نے کہا کہ دونوں ممالک کی دوستی بے مثال ہے جو آگے چل کر مزید مستحکم ہوگی۔ پاکستان کی خواہش ہے کہ سی پیک کے منصوبوں میں دیگر ممالک بھی شامل ہوں۔
گفتگو کے دوران مشیرِ قومی سلامتی نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں میں تمام ممالک کو سرمایہ کاری کرنی چاہئے۔ بھارت میں اقلیتوں کے حقوق پامال کیے جارہے ہیں۔ عالمی برادری کو مودی حکومت کے اقدامات کے خلاف آواز اٹھانا ہوگی۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا تھا کہ مستحکم افغانستان خطے میں امن کے لیے ناگزیر ہے،روس، پاکستان اور چین افغانستان میں مثبت اور فعال کردار ادا کر سکتے ہیں۔
ڈاکٹر معید یوسف نے آج سے 4 روز قبل روسی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغان مسئلے کے فوجی حل کی مخالفت اور سیاسی حل کی حمایت کی۔ افغانستان گزشتہ چار دہائیوں سے حالت جنگ میں ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور چین افغانستان کیلئے مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں،معید یوسف
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








