روس، پاکستان اور چین افغانستان میں مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں،معید یوسف

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارت نے دکھلاوے کے طور پر افغانستان کیلئے امداد کا اعلان کیا، ڈاکٹر معید یوسف
بھارت نے دکھلاوے کے طور پر افغانستان کیلئے امداد کا اعلان کیا، ڈاکٹر معید یوسف

اسلام آباد:مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ مستحکم افغانستان خطے میں امن کے لیے ناگزیر ہے،روس، پاکستان اور چین افغانستان میں مثبت اور فعال کردار ادا کر سکتے ہیں۔

معید یوسف نے روسی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویومیں کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ کہا کہ افغانستان کا سیاسی حل ہونا چاہیے، افغانستان گزشتہ چار دہائیوں سے حالت جنگ میں ہے۔

پاکستان ماضی میں 50 لاکھ سے زائد مہاجرین کی میزبانی کر چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک مستحکم اور پرامن افغانستان دیکھنا چاہتا ہے، پاکستان طالبان کی جانب سے بات نہیں کر رہا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے بات کر رہا ہے، انڈیانے ہمیشہ خطے میں بگاڑ کا کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ پہلے ہی دنیا کے سامنے ثابت ہوچکا ہے کہ بھارت نے جھوٹی خبروں کا استعمال کرتے ہوئے وادی پنجشیر پر اپنے جھوٹے بیانیہ کو آگے بڑھایا۔

مزید پڑھیں: ایف بی آر نے 1395ارب جمع کر لیے، وزیر اعظم کی قوم کو مبارکباد

مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہاکہ روس، پاکستان اور چین افغانستان میں مثبت اور فعال کردار ادا کر سکتے ہیں، مستحکم افغانستان خطے میں امن کے لیے ناگزیر ہے۔

Related Posts