سندھ حکومت نے موٹر سائیکل سواروں پر ہیلمٹ پہننا اور دونوں سائیڈ کے شیشے لگانا لازمی قرار دے دیا ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے موٹر وہیکل کے قانون میں ترمیم کرتے ہوئے تمام موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کے ساتھ ساتھ دونوں طرف کے شیشے لگانا بھی لازمی قرار دے دیا۔ حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار شیشہ نہیں لگاتے جس کے باعث حادثات بڑھ گئے ہیں۔
دوسری جانب پنجاب حکومت بھی جعلی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کے خلاف کارروائی کیلئے تیارہے جس پر چالان کی بجائے مقدمہ ہوگا۔ فلیشر لائٹس لگانے یا کالے شیشے استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد جرمانے میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ رکشے اور موٹر سائیکلز اگر حدِ رفتار سے آگے بڑھے تو 500 روپے، گاڑی کو 750، ٹریکٹرٹرالی اور ٹرالر کو 1000 روپے تک جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔ سگنلز کی خلاف ورزی پر بھی اتنا ہی جرمانہ ہوگا۔
ٹریکٹر ٹرالی کو سگنل کی خلاف ورزی پر 1500 روپے جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔ پنجاب حکومت نے موٹر سائیکل اور رکشہ سواروں کیلئے بغیر ہیلمٹ اور ڈرائیونگ فیس کی جرمانہ فیس 600 روپے کردی ہے۔ بغیر لائسنس موٹر کار کو 750 جبکہ بڑی گاڑیوں کو 1500 جرمانہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر 170روپے پر برقرار، سونا 1لاکھ15ہزار روپے تولہ ہوگیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








