پنڈورا لیکس پر جواب نہ دینے والوں کو گرفتار کریں گے۔شیخ رشید احمد

تازہ ترین

تازہ ترین

پنڈورا لیکس پر جواب نہ دینے والوں کو گرفتار کریں گے۔شیخ رشید احمد
پنڈورا لیکس پر جواب نہ دینے والوں کو گرفتار کریں گے۔شیخ رشید احمد

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پنڈورا لیکس پر جواب نہ دینے والوں کو گرفتار کرکے اداروں کے حوالے کریں گے تاکہ سب کا احتساب ہوسکے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پنڈورا لیکس کی تحقیقات کی جائیں گی جس میں نامزد افراد کو تعاون کرنا ہوگا جبکہ افغانستان کیلئے ویزہ آن لائن کردیا جائے گا۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ویزہ آن لائن کرنے سے معلومات شفاف ہوں گی۔ یوسف رضا گیلانی کا نام ایگزٹ کنٹرول میں ہونے کا معاملہ وزارتِ داخلہ کو دیکھنا ہے۔ پیپلز پارٹی رہنما وزارتِ داخلہ یا عدالت سے رجوع کریں۔

 شیخ رشید احمد نے کہا کہ ن لیگ کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سیاست کو دم توڑتے ہوئے دیکھتا ہوں۔ اگر وہ ملک میں واپس آنا چاہیں تو ہم 24 گھنٹوں میں متعلقہ کاغذات جاری کرسکتے ہیں۔ پاک فوج اور قومی ادارے قومی سلامتی کے ضامن ہیں۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جعلی شناختی کارڈز جاری کرنے والے معاملے میں 180 افسران کو معطل کردیا گیا جبکہ 136 افراد کو نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے۔

آج سے 2 روز قبل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ایک دن میں پاسپورٹ کے حصول کے لیے 10 ہزار فیس مقرر کی ہے۔ جعلی شناختی کارڈز ایشو کرنے کے معاملے پر جہاں افسران کو معطل کیا گیا وہیں 300 سے زائد افراد سے انکوائری کی بھی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ملک کو نقصان پہنچانے والوں سے بات نہیں ہوگی، شیخ رشید احمد

Related Posts