نیشنل ٹی ٹوئنٹی کی کوویڈ 19 اپ ڈیٹ، بلوچستان کے چار کھلاڑیوں کا ٹیسٹ مثبت

تازہ ترین

تازہ ترین

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کی کوویڈ 19 اپ ڈیٹ، بلوچستان کے چار کھلاڑیوں کا ٹیسٹ مثبت
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کی کوویڈ 19 اپ ڈیٹ، بلوچستان کے چار کھلاڑیوں کا ٹیسٹ مثبت
لاہور: نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں شریک بلوچستان کے چار کھلاڑیوں کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ لہٰذا پی سی بی نے ٹورنامنٹ کو جاری رکھنے کے لیے مندرجہ ذیل اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
  • ان چاروں کھلاڑیوں کو دس روز کے لئے قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
  • اسکواڈ میں شامل باقی تمام کھلاڑیوں کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔
  • بائیو سیکیور ببل میں موجود تمام شرکاء کے کوویڈ 19 ٹیسٹ منگل کو لیے گئے تھے۔
  • جی ایف ایس سندھ اور ہوم سٹی سینٹرل پنجاب کا میچ شیڈول کے مطابق 6 اکتوبر کو ہی کھیلا جارہا ہے۔
  • اس روز کھیلا جانے والا دوسرا میچ ناردرن اور بلوچستان کے مابین کھیلا جانا تھا جسے اب ناردرن اور سدرن پنجاب کے مابین میچ سے تبدیل کردیا گیا ہے۔
  • 7 اکتوبر کو بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مابین میچ بھی اپنے شیڈول کے مطابق ہوگا۔ بلوچستان کی سیکنڈ الیون کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی اس میچ کے لیے اپنی فرسٹ الیون کو دستیاب ہوں گے۔ یہ کھلاڑی ایک سے دوسرے ببل میں منتقل ہو جائیں گے تاہم اس دوران ان کا کوویڈ 19 ٹیسٹ بھی کیا جائے گا
  • آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی اور اسپورٹ کے ارکان 7 اکتوبر تک نیشنل ٹی ٹونٹی میں شرکت کرسکتے ہیں۔ 8 اکتوبر سے وہ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے بنائے گئے علیحدہ ببل میں منتقل ہوجائیں گے۔
  • پی سی بی اس حوالے سے صورتحال کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گا۔
  • یہ بھی پڑھیں: کراچی:JUI کے انٹرا پارٹی الیکشن،قاری محمد عثمان کیماڑی اور مفتی خالد غربی کے امیر مقرر

Related Posts