لاہور:سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں تبدیلی پر رد عمل سامنے آگیا۔
سابق فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں تبدیلی کرنے سے دنیا بھر میں ہمارا مذاق اڑے گا، بھارت کے خلاف پہلے میچ کو لے کر جذباتی نہ ہوں تو یہ ٹیم ضرور کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اب اگر ٹیم کا اعلان کر دیا ہے تو اسے بیک کریں، میرا نہیں خیال کہ اسکواڈ میں تبدیلی ہوگی اور کرنی بھی نہیں چاہیے۔
عاقب جاوید نے کہا کہ اگر ایسا کیا تو دنیا میں ہمارا مذاق اڑے گا، سات دن کی فارم پر کسی کی سلیکشن کے فیصلے مت کریں، یہ پہلے سوچتے کہ کون تسلسل کے ساتھ پرفارم کر رہا ہے، اب اگر آپ نے کھلاڑی منتخب کر لیے ہیں تو پھر انہیں بیک کریں۔
انہوں نے کہا کہ دو تین سال سے ہمارے ہاں سلیکشن کے عمل میں تسلسل نہیں رہا ہے، تسلسل نہ ہونے کی وجہ سے ہی ٹیم یہاں پہنچی ہے، ٹیم اتنی بری نہیں تھی جتنا بنا دیا گیا ہے، دو تین مرتبہ کھلاڑیوں کو ڈراپ کر کے واپس لایا گیا ہے جس کی وجہ سے ان میں اعتماد نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کی کوویڈ 19 اپ ڈیٹ، بلوچستان کے چار کھلاڑیوں کا ٹیسٹ مثبت
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








