لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کو ایک مرتبہ پھر عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
فیاض الحسن چوہان کو ترجمان پنجاب کے عہدے سے تیسری مرتبہ فارغ کیا گیا ہے۔
صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے رہنما تحریک انصاف فیاض الحسن چوہان کا کہا تھا کہ مجھے پتا نہیں ہےکہ مجھے عہدے سے فارغ کیا گیا یہ آپ لوگوں سے مجھے پتا چلا ہے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اگر مجھے عہدے سے ہٹایا بھی گیا ہے تو مجھے کوئی پریشانی نہیں ہے۔ کیا آپ بھائیوں کو میرے چہرے سے کوئی پریشانی یا غم دکھائی دے رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا اختیار ہے جسے چاہیے ترجمان رکھیں جسے چاہے ہٹا دیں۔ شائد میں اچھی ترجمانی کے فرائض انجام نہ دے سکاہوں۔
فیاض الحسن چوہان وزیرجیل خانہ جات رہیں گے اور انہیں اگست2021 میں ترجمان مقرر کیا گیا تھا جبکہ انہیں ترجمان کی ذمہ داری دی گئی تھی لیکن وزارت اطلاعات کا چارج نہیں دیا گیا تھا جو وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس ہے۔