محسنِ انسانیت حضرت محمدﷺ  کو تمام جہانوں کیلئےرحمت بناکر بھیجا گیا، حلیم عادل شیخ

تازہ ترین

تازہ ترین

میچ ختم نہیں ہوا، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، حلیم عادل شیخ کا دعویٰ
میچ ختم نہیں ہوا، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، حلیم عادل شیخ کا دعویٰ

کراچی: سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے خاتم النبین ﷺ سرور کونین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے یوم ولادت پر عالم انسانیت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ محسنِ انسانیت حضرت محمدﷺ  کو پروردگار نے  تمام جہانوں کے لیے رحمت بناکر بھیجا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ خاتم النبین ﷺ نے علم و نور کی روشنی سے جہالت کے اندھیروں کو ختم کیا۔ خاتم النبین ﷺ نے اپنی تعلیمات میں امن، اخوت، بھائی چارہ، یکجہتی اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا درس دیا۔

یہ بھی پڑھیں

حضورؐ سے محبت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، صدر مملکت

وزیر اعظم کا مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ خاتم النبین ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہم دنیا و آخرت میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ آج پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر ربیع الاول شایان شان طریقے سے منایا جارہا ہے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں بھی جشن یوم ولادت کے سلسلے میں تقاریب جاری ہیں، تحریک انصاف کے اراکین رہنماء جلوسوں اور محافل میں شریک ہورہے ہیں۔

انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 22 اکتوبر کو گورنر ہاؤس سندھ میں ریاست مدینہ اور سیرت خاتم النبین ﷺ کانفرنس منعقد ہوگی۔ کانفرنس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔

رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ تمام قوم اپنی دعاؤں میں وطن عزیز کی ترقی خوشحالی سلامتی کے لیے بھی خصوصی دعائیں کریں۔

Related Posts