کراچی: سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے خاتم النبین ﷺ سرور کونین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے یوم ولادت پر عالم انسانیت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ محسنِ انسانیت حضرت محمدﷺ کو پروردگار نے تمام جہانوں کے لیے رحمت بناکر بھیجا ہے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ خاتم النبین ﷺ نے علم و نور کی روشنی سے جہالت کے اندھیروں کو ختم کیا۔ خاتم النبین ﷺ نے اپنی تعلیمات میں امن، اخوت، بھائی چارہ، یکجہتی اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا درس دیا۔
یہ بھی پڑھیں
حضورؐ سے محبت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، صدر مملکت
وزیر اعظم کا مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








