باجوڑ میں آپریشن،بارودی سرنگ پھٹنے سے 2ایف سی اور دوپولیس اہلکارشہید

تازہ ترین

تازہ ترین

2 FC and 2 police personnel martyred in bajaur operation

باجوڑ: دہشت گردوں کیخلاف باجوڑ میں آپریشن کے دوران بارودی سرنگ پھٹنے سے 2ایف سی اور دو پولیس اہلکارشہیدہوگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سیکورٹی فورسز اور پولیس کارات گئے ضلع باجوڑ کے علاقے ڈبری میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے شروع ہونیوالاآپریشن جاری ہے۔

آپریشن کے دوران بارودی سرنگ پھٹنے سے ایف سی کے 2 جوان لانس نائیک مدثر اورسپاہی جمشید جبکہ پولیس کانسٹیبل عبدالصمد اور سپاہی نور رحمان شہیدہوگئے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں گزشتہ روزسیکورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہو گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں کی سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی محمد قیصر شہید ہوگیا۔

پاک فوج کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دہشتگرد فرار ہو گئے جن کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں:
کیچ میں دہشت گردوں کا سیکورٹی فورسز پر حملہ، ایک فوجی جوان شہید

پشاور کے علاقہ شاہ پور میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، داعش کے 3 دہشتگرد ہلاک

بدھ کے روز ایک اور واقعے میں پاک فوج کا ایک اور سپاہی اس وقت شہید ہوا تھا جب دہشت گردوں نے خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے تھل میں ایک فوجی چوکی پر فائرنگ کی تھی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والےبیان میں کہا گیا تھا کہ پاک فوج کی بھرپور جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دہشتگرد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے سپاہی کی شناخت وقاص کے نام سے ہوئی تھی۔

Related Posts