کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہو گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کی سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی محمد قیصر شہید ہوگیا۔ پاک فوج کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دہشتگرد فرار ہو گئے جن کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں
ہنگو میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کا سپاہی شہید
انسانی المیے سے بچنے کے لیے دنیا افغانستان کی مدد کرے، آرمی چیف
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








