اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان ایم جی آئی سمٹ میں شرکت کیلئے سعودی عرب کے 3 روزہ دورے کے دوسرے مرحلے میں دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں جہاں سعودی قیادت سے ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق ریاض کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز نے شاہ فہد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے شاہی ٹرمینل پر وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ وزیر اعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو (ایم جی آئی)سمٹ میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچے ہیں۔
مہنگائی عوام کو پامال کر رہی ہے، شازیہ مری
پیپلز پارٹی اورن لیگ کا این اے 133 کے الیکشن کیلئے امیدواروں کا اعلان
وزیرا عظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر اور معاونِ خصوصی ماحولیات ملک امین اسلم سمیت دیگر پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد بھی سعودی عرب پہنچا۔ ایم جی آئی سمٹ میں موسمیاتی تبدیلی پر پاکستان کا نقطۂ نظر عالمی برادری کے سامنے رکھا جائے گا۔
دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب میں ایم جی آئی سمٹ کے دوران ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فطری حل پر مبنی پاکستان کے تجربے کو بھی عالمی برادری کے سامنے رکھیں گے جبکہ ماحولیاتی معاملات پر یہ سمٹ اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس ہوگا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر منعقد کی گئی ایم جی آئی سمٹ سے قبل سعودی عرب گرین مڈل ایسٹ اور گرین سعودی عرب جیسے اقدامات اٹھا کر ماحولیاتی مسائل کے متعلق آگہی اور خاطر خواہ اقدامات اٹھانے سے متعلق اپنی سنجیدگی عالمی برادری کے سامنے واضح کرچکا ہے جس کا مقصد ماحولیاتی مسائل کا حل ہے۔
پاکستان نے سعودی حکومت کے دونوں سرسبز اقدامات کا خیر مقدم کرت ہوئے کلین اینڈ گرین پاکستان اور 10 بلین ٹری سونامی جیسے منصوبوں سے حاصل کیے گئے تجربات اور نتائج عالمی برادری کے سامنے رکھنے کی پیشکش کی جبکہ وزیر اعظم عمران خان سعودی قیادت کے ساتھ دو طرفہ تعاون پر گفتگو کریں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








