ٹی وی سٹ کام سیریز فرینڈز میں اہم کردار ادا کرنے والے فنکار جیمز مائیکل 59 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں جس پر ساتھی اداکاروں نے افسوس کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جیمز مائیکل کا انتقال گزشتہ روز ہوا۔ انہوں نے اپنے سوگواران میں شریکِ حیات جینیفر کارنو کو چھوڑا ہے جبکہ انتقال کی خبر کی تصدیق جیمز مائیکل کے منیجر نے کی۔
اکشے اور وویک آدھا میچ چھوڑ کر چلے گئے۔فواد چوہدری
فلم کے سیٹ پر حقیقی موت نے صدمے سے دوچار کردیا، پریانکا چوپڑا
منیجر کا کہنا ہے کہ جیمز مائیکل ٹیلر کا انتقال اتوار کے روز کیلیفورنیا کے گنجان آباد ترین شہر لاس اینجلس میں ہوا۔ وہ اتنے ملنسار تھے کہ انہیں ایک بار ملنے والا شخص انہیں زندگی بھر کیلئے دوست بنا لیتا تھا۔
آج سے 3 سال قبل 2018 میں جیمز مائیکل کے جسم میں ایڈوانسڈ پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی جو بڑھ کر ان کی ہڈیوں تک پھیل گیا تھا۔ انہوں نے کینسر کے خلاف جدوجہد شروع کی اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اپنا پیغام پہنچایا۔
سٹ کام سیریز فرینڈز میں 6 اہم دوست کرداروں کے علاوہ باقی سب سپورٹنگ شمار ہوتے ہیں۔ جیمز مائیکل نے ویٹر اور منیجر کے طور پر شو کے کافی ہاؤس، سنٹرل پرک میں کام کیا جن کی اداکاری کو آج بھی پسند کیا جاتا ہے۔
فرینڈز سیریز کی کم و بیش 150 اقساط میں جیمز مائیکل نے اداکاری کے جوہر دکھائے جو این بی سی چینل میں 1994 سے لے کر 2004 تک نشر کیا گیا۔ اداکارہ جنیفر آنسٹن کا کہنا ہے کہ جیمز مائیکل کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








