ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے کی نئی قسط نشر نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے کی نئی قسط نشر نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی
ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے کی نئی قسط نشر نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی

ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھی کی نئی قسط گزشتہ شب نشر نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی ہے جبکہ قسط روکنے کا فیصلہ ہم ٹی وی نے کسی تکنیکی مسئلے کے باعث نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے کی 13ویں قسط اتوار کی شب نشر ہونا تھی جسے پاک بھارت میچ کے باعث روک دیا گیا۔ ناظرین اسود، مہرین اور صفوان اور مہرین کے مابین مکالمے دیکھنا چاہتے تھے جو نشر نہ کیے جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:

فرینڈز سیریز کے اداکار جیمز مائیکل 59سال کی عمر میں انتقال کر گئے

 اکشے اور وویک آدھا میچ چھوڑ کر چلے گئے۔فواد چوہدری

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت میچ کیلئے شائقینِ کرکٹ کے جوش و جذبے کو دیکھتے ہوئے ہم ٹی وی نے ڈرامے کی نئی قسط نشر کرکے ناظرین کو تقسیم کرنے سے اجتناب کیا۔ گزشتہ شب پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔

گزشتہ قسط میں ناظرین و سامعین نے اسود کی ذہنی حالت کا مشاہدہ کیا۔ مہرین نے بالآخر صفوان کو قبول کیا اور دونوں نے مہرین کے گھر میں ملاقات کا فیصلہ کیا جس میں اسود نے رکاوٹ ڈال دی جو مشال کی موت کا بدلہ مہرین سے لینا چاہتا ہے۔

ڈرامے کی کہانی مہرین اور اسود کے کرداروں پر مرکوز ہے۔ مہرین کو متضاد رویوں کی حامل تعلیمی لحاظ سے مضبوط لڑکی دکھایا گیا ہے جبکہ لاپروا مشال یہ سمجھتی ہے کہ ہر چیز اس کے اردگرد گھومتی ہے۔ ڈرامے میں ماہرہ، کبریٰ اور عثمان مختار نے مرکزی کردار نبھائے۔

 

Related Posts