اکتوبر کے آغاز میں کراچی کا شہری قتل، پولیس نے معمہ حل کرلیا، 3 ملزمان گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرکے بلیک میل کرنے والا ملز م گرفتار
14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرکے بلیک میل کرنے والا ملز م گرفتار

کراچی میں رواں ماہ (اکتوبر) کے آغاز میں کراچی کے شہری کو قتل کیا گیا، پولیس نے سنگین جرم کا معمہ حل کرنے کے بعد 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں آپریشن اور انوسٹی گیشن پولیس نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے 9 اکتوبر کے روز قتل کیے جانے والے شہری کے قاتلوں کا سراغ لگا لیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

ڈاکو کمپنی وین میں سوار 4 خواتین کے پرس اور موبائل فون لوٹ کر فرار

فیس بک پر نوکری کا جھانسہ دیکر نوجوان لڑکی سے جنسی زیادتی

دوست سے بات کرنا جرم بن گیا، چچا کی فائرنگ، 8ویں جماعت کی طالبہ جاں بحق

مقتول محمد علی کو الیاس گوٹھ میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ قتل کی واردات کا مقدمہ نمبر 451 مقتول کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔ پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

آپریشن و انوسٹی گیشن پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا۔ قاتل کو مقتول کے قریبی رشتہ دار جمیل نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر قتل کی سپاری دی۔

گرفتار ملزمان جمیل، لقمان اور سجاد کی نشاندہی پر پولیس نے آلۂ قتل اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل تحویل میں لے لی۔ برآمدہ اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کردیا گیا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں 2 ماہ قبل لاپتہ ہونیوالا 12 سالہ لڑکا اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا،باقیات پولیس کو کھیتوں سے مل گئیں۔

پولیس کے مطابق مقتول دو ماہ قبل گھر سے کھیلنے کیلئے نکلا تھا اور پھر اس کا کہیں پتہ نہیں چل رہا تھا جس کے بعد گھر والوں نے تھانے میں اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا تھا۔

مزید پڑھیں: 4 محلےداروں نے 12 سالہ لڑکے کو بدفعلی کے بعد قتل کردیا

Related Posts