شہرِ قائد میں ڈاکو کمپنی وین پر سوار 4 خواتین کے پرس، موبائل فون اور نقد رقوم لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں جبکہ پولیس کو واقعے کا علم بھی نہ ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق صبح 7 بجے پیش آنے والے واقعے میں کمپنی وین پر سوار 4 خواتین لٹ گئیں۔ لوٹ مار کی یہ واردات جامعہ ملیہ ریواڑی بیکری کے قریب ہوئی۔
کے ایم سی کا ڈپٹی ڈائریکٹر تشدد کے بعد قتل، لاش جھاڑیوں سے برآمد
ایف آئی اے نے ای او بی آئی کے افسرمحمد جمیل کو گرفتار کرلیا
کراچی پولیس کے مطابق دو موٹر سائیکلز پر سوار 4 مسلح ملزمان نے واردات کی۔ ملیر سٹی الفلاح تھانے کی حدود میں پک اینڈ ڈراپ وین کو لوٹا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر خواتین سے لوٹ مار کی۔ ملزم خواتین سے پرس، موبائل فونز اور نقدی لے کر فرار ہو گئے اور جاتے جاتے گاڑی کی چابی بھی لے گئے۔
واقعے کے حوالے سے علاقہ پولیس تاحال لاعلم ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہر گزرتے روز کے ساتھ لوٹ مار اور چھینا جھپٹی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے کورنگی میں ملزمان نے سبزی فروش کو لوٹ لیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
لوٹ مار کا یہ واقعہ کورنگی میں رواں ماہ کے آغاز میں پیش آیا جہاں ڈاکو سبزی فروش سے رزق کمانے کیلئے بیچی جانے والی سبزی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واقعے کی فوٹیج میں ڈاکوؤں کے چہرے واضح نظر آئے۔
مزید پڑھیں: کراچی، کورنگی میں سبزی فروش لٹ گیا، لوٹ مار کی ویڈیو وائرل
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








