کراچی:سپریم کورٹ کا گرین بیلٹ پر قبضے سے متعلق بڑا فیصلہ، عدالت نے پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 کی گرین بیلٹ مکمل کلیئر کرانے اور تعمیر تمام گھر بھی گرانے کا حکم دیدیا۔
منگل کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پی ای سی ایچ ایس میں گرین بیلٹ پر کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن بنانے سے متعلق رہائشیوں کی جانب سے کے الیکٹرک کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔
دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے آپ یہ بتائیں، آپ کے گھر بھی تو گرین بیلٹ پر ہیں۔ درخواست گزاروں کے وکیل شعاع النبی ایڈووکیٹ نے موقف دیا یہ ہمارا کیس ہی نہیں۔ ہمارا کیس یہ ہے کہ سوسائٹی نے رفاعی پلاٹ کے الیکٹرک کو دے دیاہے۔
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور ایک ہفتے میں گرانے کا حکم
نسلہ ٹاور گرانے کیلئے کمشنر کراچی متحرک، یوٹیلٹی کنکشن منقطع، رہائشی سراپا احتجاج
تمام حکم امتناع ختم ،سپریم کورٹ کاجعلی لیز پر قائم تعمیرات گرانے کا فیصلہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








