کالعدم ٹی ایل پی اور دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ اور دھرنے کے باعث 10 ٹرینوں کی روانگی منسوخ ہونے سے محکمۂ ریلوے کو لاکھون روپے کا خسارہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز میں ریلوے نے 10 مختلف ٹرینوں کی روانگی کو منسوخ کیا جن کے ذریعے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو اپنی اپنی منزل کی طرف جانا تھا۔ مسافروں کو کرائے واپس کرنے سے 49لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔
سکھر، کوٹ لالو کے قریب ریلوے لائن پر کریکر دھماکہ، ٹریک ٹوٹ گیا
وفاقی حکومت نے سندھ کو سرکلر ریلوے کے نام پر بیوقوف بنادیا،اویس قادر شاہ
ری فنڈنگ کے باعث ریلوے کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا جبکہ مسافروں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی۔ مختلف شہروں سے اپنے پیاروں سے ملاقات کیلئے جانے والے شہریوں نے محکمۂ ریلوے کے اقدامات پر مایوسی کا اظہار کیا۔
ٹی ایل پی کے احتجاج اور مظاہرین کے باعث آج جمعہ کے روز بھی مزید ٹرینوں کا سفر ملتوی کردیا جائے گا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ راولپندی، لاہور اور پشاور کے مابین چلنے والی مختلف ٹرینوں کو دیگر روٹس سے چلانا پڑا۔
کسی بھی ناگہانی واقعے سے بچنے کیلئے بھی ٹرینیں چلائی گئیں جس کے باعث ریلوے کو ڈیزل کی مد میں متوقع اخراجات سے زیادہ پیسہ خرچ کرنا پڑا۔ حکام کا کہنا ہے کہ احتجاج جاری رہنے کے باعث نقصان میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








