اسلام آباد: پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی انکوائری کمیٹی نے قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بالر اور کرکٹ ایکسپرٹ شعیب اختر سے لائیو شو کے دوران بد تمیزی پر متنازعہ اعلان کیا ہے جس پر وفاقی وزراء اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے شدید تنقید کی۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری ٹی وی چینل (پی ٹی وی اسپورٹس) پر لائیو شو کے دوران شعیب اختر کو جانے کا کہنے والے میزبان کے خلاف کارروائی کی بجائے انکوائری کمیٹی نے نعمان نیاز اور شعیب اختر دونوں کو آف ائیر کرنے کا اعلان کیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا
شعیب اختر کو دھمکی دینے پر نعمان نیاز بھی پروگرام سے آؤٹ
دنیا کے تیز ترین بالر اور پاکستان کے سابق قومی کھلاڑی شعیب اختر نے پی ٹی وی انکوائری کمیٹی کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 22کروڑ لوگوں اور اربوں ٹی وی ناظرین کے سامنے پہلے ہی مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔
وفاقی وزیرِپارلیمانی امور نے انکوائری کمیٹی کا فیصلہ غیر منصفانہ قرار دے دیا۔ علی محمد خان نے کہا کہ پی ٹی وی اپنے اندرونی معاملات بہتر کرے، ڈاکٹر نعمان نیاز کو معافی مانگنے کا کہنے کی بجائے متاثرہ شخص پرپابندی لگانا مضحکہ خیز فیصلہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ قومیں اخلاق سے بنتی اور بگڑتی ہیں۔ انسان کو جانوروں سے ممتاز کرنے والی اصل چیز اخلاق ہے۔ عظیم قومی ہیرو شعیب اختر کے ساتھ جاہلانہ رویہ اپنایا گیا۔
اخلاق سے قومیں بنتی اور بگڑتی ہیں، انسان کو جانوروں سے ممتاز کرنے والی اصل شئے اخلاق ہے۔ اپنے عظیم قومی ھیرو @shoaib100mph کے ساتھ ایک نام نہاد کرکٹ ایکسپرٹ کےانتہائی جاہلانہ رویے کی شدید مذمت اور فوری کاروائی کا مطالبہ کرتا ہوں یہ شعیب اختر کی نہیں ملک کی توہین ہے۔#ShoaibAkhtar pic.twitter.com/4JVjyYyUgm
— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) October 28, 2021
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








