ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں قومی کرکٹ ٹیم اپنا تیسرا میچ آج افغانستان کے خلاف کھیلے گی جو متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بھارت اور نیوزی لینڈ کو ہرانے کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے پر امید ہے۔ دبئی کی پچ دیکھتے ہوئے افغانستان کو پاکستان کا خطرناک حریف سمجھا جارہا ہے تاہم گرین شرٹس ہمسایہ ملک افغانستان کو بھی ہرانے کیلئے پر عزم ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آسٹریلیا سری لنکا کے خلاف 7وکٹوں سے کامیاب
شعیب اختر سے بدتمیزی پر نعمان نیاز بھی پروگرام سے آؤٹ
قبل ازیں افغانستان کی ٹیم نے وارم اپ میچ میں دفاعی چیمپین ویسٹ انڈیز اور گروپ 2 کے میچ میں 130 رنز کے بڑے مارجن سے اسکاٹ لینڈ کو ہرا کر خود کو ایک مضبوط ٹیم ثابت کیا تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم بھی بھارت اور نیوزی لینڈ جیسی بڑی ٹیموں کو شکست دے چکی ہے۔
افغانستان کے راشد خان اور مجیب الرحمان نے سوئنگ بالنگ سے مختلف بلے بازوں کو پریشان کیا جبکہ حضرت اللہ زازئی، محمد شہزاد اور اصغر افغان بیٹنگ میں چھکے چوکوں سے مخالفین کیلئے مشکلات پیدا کرتے چلے آرہے ہیں جن کا سامنا آج پاکستان سے ہوگا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، فخر زمان اور شعیب ملک بیٹنگ جبکہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف بالنگ میں بہترین خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ پاکستان بیٹنگ اور بالنگ کے ساتھ ساتھ بہتر فیلڈنگ کے ساتھ بھی میدان میں اتر کر ایک مشکل ہدف بن چکا ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے مابین آج ٹی ٹوئنٹی میچ میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ 2019 میں پاکستان 3 وکٹوں سے افغانستان کو شکست دے چکا ہے تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آج شام 7 بجے کھیلا جانے والا میچ ماضی کے برعکس بھی ثابت ہوسکتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








