دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 155 رنز کا ہدف دیا،جسے آسٹریلیاں نے ڈیوڈ وارنر کی زبردست بلے بازی کے باعث 18ویں اوورزمیں پورا کرلیا۔
آسٹریلیا کی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے دبئی میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی، سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور 15 کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گری۔
سری لنکا کی جانب سے کوسال پریرا اور اسلانکا کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت سری لنکا نے مقررہ 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے،جسے آسٹریلیا نے 17 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
جواب میں آسٹریلیا نے 17 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ ڈیوڈ وارنر 65 اور ایرون فنچ 37 رنز بناکر خاص بلے باز رہے۔
سری لنکا کی جانب سے کوسال پریرا اور اسلانکا 35، 35 رنز بناکر نمایاں رہے، بھنوکا راجا پاکسے 33 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور زامپا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
مزید پڑھیں: ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے کا امکان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








