عدالت نے بھارتی فلم انڈسٹری میں کنگ خان کہلانے والے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی، ذرائع کے مطابق آریان خان کو آج جیل سے رہائی مل جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ نے گزشتہ روز آریان خان کی ضمانت منظور کی۔ شاہ رخ خان کے بیٹے کے وکیل ستیش مانیشنڈے نے کہا کہ ہمیں امید ہے آریان خان آج شام کو ہی جیل سے باہر ہوں گے۔

آریان کی ضمانت سے قبل شاہ رخ خان کی متعدد تصاویر سوشل میڈیا پر زیر گردش رہیں جن میں کنگ خان کو وکلاء کی ٹیم کے ہمراہ پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جو ان کے بیٹے کو ضمانت دلانے میں کامیاب رہے۔
ممبئی ڈرگ کیس میں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی ضمانت منظور
گانجے کا بندوبست ہوجائے گا، آریان اننیا کی چیٹ منظر عام پر آگئی
باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کی رہائش گاہ پر آریان خان کی آمد سے قبل ہی جشن شروع ہوگیا۔ بعض بھارتی اداکاروں کا کہنا ہے کہ آریان کے خلاف کیس بے بنیاد ہونے کے باعث ضمانت منظور ہوئی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ممبئی ہائی کورٹ نے جمعرات کو بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے 23 سالہ بیٹے آریان خان کو 3 اکتوبر کو منشیات کے ایک کیس میں گرفتار کیے جانے کے تین ہفتے بعد ضمانت دے دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے ان کے شریک ملزمان ارباز مرچنٹ اور منمون دھامیچا کو بھی ضمانت دے دی ہے، تاہم ان میں سے کسی کو بھی رہا نہ کیا جاسکا۔ ملزمان آرتھر روڈ جیل میں بند رہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








