زین ملک اور جیجی حدید کی علیحدگی، محبت کا رشتہ اختتام تک کیسے پہنچا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

زین ملک اور جیجی حدید کی علیحدگی، محبت کا رشتہ اختتام تک کیسے پہنچا؟
زین ملک اور جیجی حدید کی علیحدگی، محبت کا رشتہ اختتام تک کیسے پہنچا؟

حال ہی میں ایک سالہ بچی کے ماں باپ بننے والے فنکار جوڑے زین ملک اور جیجی حدید کی علیحدگی نے دونوں فنکاروں کے مداحوں کو سوگوار کردیا۔ پاکستانی نژاد گلوکار زین اور فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل جیجی نے راہیں جدا کرلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جیجی حدید اور زین ملک 2015 سے ملاقاتوں اور رازو نیاز میں مصروف تھے اور گزشتہ برس ستمبر میں دونوں کے ہاں ایک خوبصورت بیٹی پیدا ہوئی۔

پاکستانی نژاد گلوکار زین ملک نے ایک رشتہ دار کے معاملے پر بحث و تکرار کے بعد اپنی اور جی جی حدید کی راہیں جدا ہونے کے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا نجی معاملہ ہے۔

زین ملک کا بیان

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکار زین ملک نے کہا کہ میں ہمیشہ سے یہ معاملہ اپنی ذات تک محدود رکھنا چاہتا تھا تاکہ ہمارے گھر کا ماحول پر سکون رہے۔

انسٹاگرام پیغام میں زین ملک نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کو ایک والد ہونے کے ناطے تمام وہ حقوق دینا چاہتا تھا جن کی وہ مستحق ہے لیکن یہ معاملہ میڈیا تک پہنچا دیا گیا۔ 

The Complete Timeline of Gigi Hadid and Zayn Malik's Relationship - Dating  Baby Engagement

اپنی بیٹی کو تمام تر صورتحال میں تحفظ دینے کیلئے عزم کا اظہار کرتے ہوئے زین ملک نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ میں اپنی بیٹی کو ذاتی معلومات سے متعلق تحفظ دے سکوں گا۔

جیجی حدید کا بیان

شراکت دار زین ملک اور والدہ یولانڈا کے بیانات کے برعکس جی جی حدید کے نمائندگان نے ایک مختلف بیان جاری کرتے ہوئے ان کے مؤقف کو واضح کیا ہے۔ 

Gigi Hadid and Zayn's Relationship Timeline - Zayn & Gigi Dating History

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل جی جی حدید کے نمائندے نے کہا کہ سپر ماڈل کا سارا دھیان اپنی بیٹی کی بہترین تعلیم و تربیت پر ہے۔ انہیں سارے معاملات میں پرائیویسی چاہئے۔ 

علیحدگی کی وجوہات 

Yolanda Hadid Reveals Whether A Gigi Hadid And Zayn Malik Engagement Is On  The Cards

بعض میڈیا رپورٹس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ زین ملک نے جی جی کی والدہ یولانڈا حدید کو مارا، تاہم پاکستانی نژاد گلوکار نے ایسے تمام دعووں کو جھٹلایا ہے۔ 

 

Related Posts