پاکستانی اور بھارتی شوبز انڈسٹری کے ستارے متحدہ عرب امارات میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے، دبئی میں فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ کی رنگارنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف گلوکار، اداکار اور فنکار نظر آئے۔
رواں ماہ 28 اور 29 اکتوبر کی درمیانی شب دبئی میں منعقدہ فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ میں بالی ووڈ کے ستارے اور پاکستانی فنکار ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے۔ بہت سے پاکستانی، بھارتی اور عرب ستارے ایک ساتھ نظر آئے جس کا مختصر احوال مندرجہ ذیل ہے:
رنگارنگ تقریب کے دوران ایک ہے نگار میں پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان نے منفرد لباس پہنا۔

معروف بھارتی گلوکار ادت نارائن کو گزشتہ شب فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ کی تقریب میں اپنے روایتی انداز میں مسکراتے ہوئے دیکھا گیا۔

پاکستانی اداکارہ سجل علی اور رفیقِ حیات احد رضا میر کو بھی فلم فیئر اچیورز نائٹ شو کے دوران ایک ساتھ دیکھا گیا، فنکار جوڑی اعزازات سمیٹ کر بے حد خوش نظر آئی۔

احد رضا میر، سجل علی اور ایک بالی ووڈ اسٹار نواز الدین صدیقی بھی اسی رات ایک ساتھ فوٹو کھنچواتے نظر آئے جنہیں سلمان خان کی فلم کک میں ولن کے کردار میں دیکھا گیا۔

مایا علی بھی اپنے ایوارڈ کو خوشی سے وصول کرتی اور چومتی نظر آئیں۔ اعزازات وصول کرنے والے دیگر ستاروں کیلئے گزشتہ شب یادگار بن گئی۔

گزشتہ شب اداکار شہریار منور بھی تھری پیس سوٹ پہنے بے حد وجیہہ اور پرکشش نظر آئے۔ کچھ فلمی ستاروں نے بھی انہیں رشک کی نظر سے دیکھا۔

Ayesha Omer as usual donned in a unique dress.
کراچی سے لاہور نامی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی فنکارہ عائشہ عمر کو حسبِ معمول ایوارڈ شو میں ایک منفرد لباس کے ساتھ دیکھا گیا جس پر کسی کو حیرت نہیں ہوئی۔

پی ٹی وی سمیت متعدد چینلز اور فلم و ٹی وی سمیت دیگر میڈیمز پر بھی اداکاری کے جوہر دکھانے والے فیسل قریشی بھی گزشتہ شب کے ایونٹ میں شریک رہے۔

راکھی ساونت، عائشہ عمر، اعجاز اسلم، متھیرا اور فیصل قریشی سمیت مختلف بھارتی و پاکستانی ستارے تصاویر کے سیشنز میں ایک ساتھ نظر آئے۔

اس دوران معروف اسپورٹس اسٹار عامر خان اور ماہرہ خان کو تقریبِ تقسیمِ اعزازات میں ایک ساتھ دیکھنے پر بعض مداحوں کو حیرت ہوئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں









