آریان خان کی رہائی پر مبارکباد، حرا مانی عوامی تنقید کا نشانہ بن گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

Actress Hira Mani gets bashed for wishing SRK’s son on his bail grant

مشہور پاکستانی اداکارہ حرا مانی کو شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کوضمانت پر مبارکباد دینے پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ہفتے کے روزاداکارہ حرامانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ کے ساتھ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھاکہ اللہ کا شکر ہے کہ میرا پیارا بچہ اب باہر آگیاہے۔حراکی جانب سے پوسٹ کرنے کے بعد کئی سوشل میڈیا صارفین نے اس پر شدیدتنقید کی۔

واضح رہے کہ بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی رہائی کے احکامات جاری کر دیے گئے ، 2 گھنٹوں میں رہائی کاامکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت سے جاری رہائی کے احکامات کی کاپی مقررہ وقت پر جیل پہنچائی جانی تھی تاہم ایسا نہ ہونے کی وجہ سے ان کی رہائی عمل میں نہ آسکی تھی،مقامی وقت کے مطابق آج انہیں صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے کے درمیان کسی بھی وقت رہا کر دیا جائے گا۔

Related Posts