شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی رہائی کے احکامات جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی رہائی کے احکامات جاری کر دیے گئے ، 2 گھنٹوں میں رہائی کاامکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت سے جاری رہائی کے احکامات کی کاپی مقررہ وقت پر جیل پہنچائی جانی تھی تاہم ایسا نہ ہونے کی وجہ سے ان کی رہائی عمل میں نہ آسکی تھی،مقامی وقت کے مطابق آج انہیں صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے کے درمیان کسی بھی وقت رہا کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

جیل جانے کے بعد آریان خان کا پیسے اور باپ پر بھروسہ ختم

کیا اپنے بیٹے آریان کی گرفتاری کیلئے واقعی شاہ رخ خان ذمہ دار ہیں؟

شاہ رخ خان کی جیل میں اپنے بیٹے آریان سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

آریان خان کوچند دیگر افراد کے ساتھ 2 اکتوبر کو ممبئی سے گوا جانے والے ایک کروز شپ سے پکڑا گیاتھا۔ اس معاملے میں این سی بی نے ان سے مزید پوچھ گچھ کی تاہم وہ آج تک حراست میں ہیں ۔

آریان خان پر ممنوعہ اشیاء رکھنے اور استعمال رنے کا الزام ہے۔ چھاپے کے دوران نارکوٹکس اہلکاروں کو 13 گرام کوکین ، 21 گرام چرس ، 22 گولیاں ایم ڈی ایم اے اور 5 گرام ایم ڈی ملی۔ یہ ادویات کپڑوں، انڈرویئر اور پرس میں چھپائی گئی تھیں۔

Related Posts